12 مئی 2026 - 14:03
غدار اوباما کو گرفتار کرو، ٹرمپ

ٹرمپ نے ایک امریکی صارف کی پسٹ شیئر کرکے اوباما کو غدار قرار دیا اور اس کی گرفتاری پر زور دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ٹرمپ نے کل رات اپنے ٹروتھ سوشل نیٹ ورک پر ایک امریکی صارف کی پوسٹ ری شیئر کر دی جس میں سابق صدر بارک اوباما کو غدار قرار دیا ہے اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے 2015 میں ایران کے ساتھ اوباما انتظامیہ کے ایٹمی معاہدے پر ڈیموکریٹ جماعت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں احمق قرار دیا ہے۔

ٹرمپ نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ اوباما ایران کے ساتھ بہت ہی اچھا تھا، اس نے اسرائیل اور اپنے دوسرے اتحادیوں کو ترک کردیا اور ایران کو تازہ جان بخشی اور [ٹرمپی دعوے کے مطابق] ایران کو سینکڑوں ارب ڈالر کا عطیہ دیا۔

ٹرمپ نے ایران کے منجمد اثاثوں میں سے کچھ رقم کی واپسی کی طرف اشارہ کیا ہے، جو سینکڑوں ارب ڈالر نہیں بلکہ دو ارب ڈالر کے قریب تھی اور اوباما نے مسروقہ ایرانی اثاثوں میں سے کچھ رقم واپس کی تھی اور یہ کوئی عطیہ نہیں تھا۔

۔۔۔۔۔۔

110

غدار اوباما کو گرفتار کرو، ٹرمپ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha